نساسک کے احکامات پر چار سینٹری انسپکٹرز کے تبادلے اور تقرریاں

جمعہ 22 جنوری 2016 12:44

سکھر ۔ 22جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) نارتھ سندھ اربن سروس کارپوریشن(نساسک) کے ڈائریکٹرآپریشن اینڈ سروسز مطہر حسین دایونے اسسٹنٹ نیوسکھر سید قمرالزمان شاہ کی ایڈوائز پر یونین کاؤنسلوں کے چار سینٹری انسپکٹرز کے تبادلے اور تقرریاں کی ہیں، ترجمان نساسک محمد ملوک بلوچ کے مطابق یوسی 1سے اربان کیریو کو ہٹاکر ان کی جگہ شاہدحیدری کو سینیٹری انسپکٹر، ارباب کیریو کو یوسی 16،غلام فرید کو یوسی16سے یوسی 14میں مقررکردیاگیا جبکہ یوسی 15کو دوحصوں میں تقسیم کرکے وہاں عبداللہ چاچڑ ارشاد کو مقررکیاگیاہے ، ڈائریکٹرآپریشن اینڈ سروسز نے کہاہے کہ نساسک میں اب کام چوروں کی جگہ نہیں ہے صرف کام کرنے والے ہونگے ، مذید براں انہوں نے بورڈ آفس کے قریب المدینہ کالونی کے مین ہول میں گرنے سے بچے کے فوت ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کیا اظہار کیا لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے بچہ کے ورثاء کی جانب سے محکمہ نساسک پر الزام لگانا بے بنیاد ہے اورالمدینہ کالونی کی تمام سیورج لائینوں کے انتظامات محکمہ نساسک کے پاس نہیں بلکہ پبلک ہیلتھ کے پاس ہیں جس سے محکمہ نساسک کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔