یونیسیف کے تحت مختلف پروجیکٹس میں خواتین کی مالی مدد کی جارہی ہے،صوبائی کوآرڈینیٹر

جمعہ 22 جنوری 2016 12:43

سکھر ۔ 22جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) یونیسیف کی صوبائی کوآرڈینیٹر زاہدہ منظور نے کہا ہے کہ یونیسیف کے تحت پاکستان میں مختلف پروجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے جس میں خواتین کی مالی مدد کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کا نظام زندگی چلاسکیں اور وہ اپنے بچوں سے محنت مشقت کا کام نہ کرائیں ۔ گزشتہ روز ڈی سی آفس خیرپور میں ڈپٹی کمشنر ٹو ریاض حسین وسان ، محکمہ صحت، تعلیم، این جی اوز، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سوشل ویلفیئر، زکوٰة اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس کے دوران انہوں نے مذید بتایا کہ یونیسیف نے 2014 میں چالڈ پروٹیکشن کے حوالے سے قانون 1991 کے تحت کام شروع کیا اور صحت ، پینے کے پانی اور بنیادی سہولتوں فراہمی پر کام کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ گھوٹکی میں 703 خواتین کو اور خیرپور میں 400 خواتین کوروزمرہ کا نظام زندگی چلانے کے لیے فی کس 12 سے 20 ہزار روپے مالی مدد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ151کیسز ہیں جس میں 85 مسنگ، 17 بچوں سے زیادتی، 10 بچوں کی شادی، 6 تشدد اور 52 زخمی ہونے والے واقعات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ مزید موثر تعاون کرے انہوں نے کہا کہ یونیسیف کے ساتھ 15 سرکاری ادارے اور 20 سماجی تنظیمون کے تعاون سے 18 یوسیز میں کام کررہے ہیں ۔