Live Updates

عمران خان کی 25اپریل سے قبل انٹر ا پا رٹی الیکشن کروانے کی ہدایت

جمعہ 22 جنوری 2016 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کو 25اپریل سے قبل انٹر ا پا رٹی الیکشن کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کو انٹرا پارٹی الیکشن 25اپریل سے قبل کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد پارٹی کے یوم تاسیس سے قبل مکمل ہو جانا چاہیے ،تاکہ یوم تاسیس کے موقع پر عہداروں کی حلف وفاداری بھی لے لیا جائے ،دوسری جانب عمران خان نے سماجی رابطے کی ویف سائیٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں چارسدہ یونیورسٹی کے شہید پروفیسر حامد خان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم ڈاکٹر حامد کو سلام پیش کر تی ہے ،حامد نے طلبہ کے لیے اپنی جان قربان کر کے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں ایمنسٹی ٹیکس سکیم کے قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر ٹیکس ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :