لینڈنگ کے وقت پرندے کی ٹکر سے جہاز میں سوراخ ہو گیا ، تمام مسافر محفوظ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 12:33

لینڈنگ کے وقت پرندے کی ٹکر سے جہاز میں سوراخ ہو گیا ، تمام مسافر محفوظ

نمیبیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء): ائیر نیمیبیا کی ایک پرواز سے لینڈنگ کے وقت ایک پرندہ ٹکرا دیا جس نے طیارے کو واضح نقصان پہنچاتے ہوئے طیارے میں سوراخ کر دیا۔ نمیبیا کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں 112 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت اُتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر لائن کے ترجمان نے اس حادثے کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔ اسی دوران مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارے میں سوار ایک مسافر کی جانب سے طیارے کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں جن میں طیارے میں پرندے کی ٹکر کے سبب ہوا سوراخ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ حادثہ اُس وقت ہوا جب نیمیبیا کی پرواز A319-100 ہوسی کٹاکا انٹر نیشل ائیر پورٹ پر لینڈ کر رہی تھی۔