سانگھڑ،ایک ڈسٹرکٹ کونسل،4 میونسپل کمیٹیزاور73 یونین کونسلز کے نمائندوں کا چناؤ آج ہوگا،انتظامات مکمل

جمعہ 22 جنوری 2016 12:29

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)سانگھڑ میں ملتوی کئے گئے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات آج (ہفتہ کو) ہوں گے ،الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سانگھڑ کی عوام ایک ڈسٹرکٹ کونسل ،چار میونسپل کمیٹیز ، گیارہ ٹاوْن کمیٹیز اور 73 یونین کونسلز کیلئے نمائندوں کا انتخاب ووٹ کی پرچی سے کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ،یاد رہے اس سے قبل دو مرتبہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے گئے۔31اکتوبر کو خیرپور میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں فائرنگ کے واقعہ میں 11افراد کی ہلاکت پر سانگھڑ میں بھی امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہوئی۔

(جاری ہے)

12 نومبر کو سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنماجمال الدین کے بیٹے سعود آرائیں کے قتل نے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کردیا اور 19 نومبر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوگئے۔الیکشن کمیشن نے 17 دسمبر کو دوسری بار بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیالیکن 15 دسمبر کو پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں کے تصادم میں پیپلز پارٹی کے چار افراد کی ہلاکت کے بعد دوبارہ الیکشن ملتوی ہوگئے۔اب ایک بار پھر الیکشن کمیشن نے 23 جنوری کو ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیاہے۔