علیم ڈار کے سو ٹیسٹ مکمل ہونے پر لاہور میں تقریب

جمعہ 22 جنوری 2016 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے سو ٹیسٹ میچ مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پی اینڈ ٹی جمخانہ نے علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی میں ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سانحہ چارسدہ کی وجہ سے تقریب سادگی سے ہوئی۔

(جاری ہے)

علیم ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنا ان کے لیئے اعزاز کی بات ہے ،پی سی بی کو چاہیئے کہ وہ معاوضوں میں اضافہ کرے تاکہ کرکٹرز بھی امپائرنگ میں آئیں۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس بہت ضروری ہے لیکن اس کا استعمال تمام میچز میں ہونا چاہیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود اور سابق مینجر اظہر زیدی نے کہا کہ علیم ڈار کاسو ٹیسٹ مکمل کرنے والا تیسرا اور کم عمر ترین امپائر بننا پاکستان کے لیئے اعزازکی بات ہے۔