دانش کنیریا نے بھارتی بورڈ سے پابندی ختم کرانے میں مدد مانگی ہے،انڈین میڈیا کا دعویٰ

جمعہ 22 جنوری 2016 12:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دانش کنیریا سے انڈین کرکٹ بورڈ سے مدد مانگی ہے جبکہ سپنر نے الزام کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کبھی بھی پاکستان کو نیچا دکھانے کا موقع نہیں جانے دیتا اور اب اس نے پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دانش کنیریا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پابندی ختم کرانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مدد مانگی ہے جبکہ دوسری جانب دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ ان کا سب کچھ پاکستان ہے ،انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پابندی ختم کرانے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی۔بھارتی میڈیا الزام تراشی بند کرے۔

متعلقہ عنوان :