پشاور : یکہ توت میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے 2 اہلکار شہید

دھند کی وجہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے قریبی علاقوں میں ملزمان کی تلاش شروع کردی

جمعہ 22 جنوری 2016 12:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے یکہ توت میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے 2اہلکار شہید ہو گئے، شہداء کی شناخت فرحان اورشاہ زیب کے ناموں سے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ چوک گڑھی کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار گھر سے نکلے ہی تھے کہ نقاب پوشوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکارشہید ہو گئے ، پولیس کے مطابق شہید ہونیوالے اہلکاروں کا تعلق مردان سے ہے اور واقعہ میں شہید ہونے والے دونوں اہلکار مردان ہی میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق دھند کی وجہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، قریب کے علاقوں میں پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :