گدو تھرمل پاور ، حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے

جمعہ 22 جنوری 2016 11:26

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) گدو تھرمل پاور سے حیدرآباد کو جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے سکھر ، حیدرآباد ، خیرپور ، گھوٹکی اور دادو کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔تاریں ٹوٹنے کے بعد حیسکو حکام نے ہنگامی بنیادوں پر تاروں کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔یادرہے کہ گزشتہ روز چھ روز میں دو سرا بڑا بریک ڈاوٴن جمعرات سہ پہر تین بج کر چودہ منٹ پر گدو تھرمل پاور ہاوٴس کا مین ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

(جاری ہے)

سسٹم میں گڑ بڑ ہوئی تو اکثر علاقوں میں سپلائی بھی گڑ بڑا گئی۔ لوڈ بڑا تو سسٹم بچانے کیلئے منگلا اور تربیلا سمیت دیگر پیدواری یونٹ بھی بند کر دیئے گئے جس کے بعد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع بجلی سے محروم ہو گئے۔ شیخوپورہ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے لیسکو کے تمام گرڈ اسٹیشن بھی بند ہو گئے۔ اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اٹک، جہلم، ملتان ، فیصل آباد، پشاور اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بھی گھنٹوں اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔