لاہور، نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

جمعہ 22 جنوری 2016 11:26

لاہور، نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی۔ جس پر مسافروں نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ائیرلائن کی پرواز 12 بجکر 50 منٹ پر شیڈول تھی جبکہ 3 بجے تکنیکی وجہ کی بنیاد پر پرواز منسوخی کا اعلان کر دیا گیا جس پر مسافروں کی ایئرلائن انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں نے بورڈنگ کارڈ واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں دھرنا دے دیا۔ مسافروں کے مطابق رات 10 بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اگلے شیڈول کے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :