تاندلیانوالہ میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ

جمعہ 22 جنوری 2016 11:24

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) تاندلیانوالہ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکندڑی سکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے خوف سے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی ، کسی طالبعلم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ملزم فائرنگ کر کے فرارہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :