چارسدہ ، پولیس کا سرچ آپریشن ، 22مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ،ڈی پی او چارسدہ کایونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے مستند اطلاع دینے پر 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

جمعرات 21 جنوری 2016 23:37

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) پولیس نے با چا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں سرچ اآپریشن میں 22مشتبہ افراد گرفتارکرلیا ،جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ، ڈی پی او چارسدہ نے یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے مستند اطلاع دینے پر 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق با چاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سرڈھیری اور دوسہرہ میں چارسدہ پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 22مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے با چا خان یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے مستند اطلاع دینے والے شہریوں کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا اور واضح کیاکہ اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :