اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول پروجیکٹ میں غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 8فروری تک ملتوی

جمعرات 21 جنوری 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول پروجیکٹ میں غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر تمام ملازمین کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8فروری تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان چوہدری سمیت ادارے کے دیگر ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل عابد محمود نے موقف اختیار کیا کہ ادارے کے بااثر نو افراد نے جعلی لیٹر بنوا کر عہدے میں ترقی حاصل کی ہے، غیر قانونی طریقے سے ترقی حاصل کرنیوالے ملازمین کو سزائیں دی جائیں جو تنخواہ لے چکے ہیں وہ قومی خزانے میں واپس کئے جائیں۔

ادارے کے چالیس افراد عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں، اپنے جواب داخل کرانے کیلئے عدالت وقت دے، عدالت نے سماعت آٹھ فروری ملتوی کرتے ہوئے تمام ملازمین کومیں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :