اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو طلب کرلیا
جمعرات 21 جنوری 2016 22:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو زاتی حیثیت پر طلب کر تے ہوئے سماعت دو فروری تک ملتوی کردی ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محمد عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار ڈاکٹر روبینہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اٹھائیس ستمبر دو ہزار چودہ کو ڈاکٹر روبینہ کا لائسنس منسوخ کیا گیا جوکہ غیر قانونی ہے انیس مارچ دو ہزار چودہ کو پی ایم ڈی سی کے اختیارات ختم ہو گئے تھے پی ایم ڈی سی کی کوئی زاتی حیثیت باقی نہیں رہی تھی ۔
میڈیکل لیگل رپورٹ میں کلریکل مسٹیکس کو بنیاد بنا کر خاتون کے لائسنس کو معطل کیا گیا تھا مقامی عدالت نے کریکل مسٹیکس پر اصلاح کر لی تھی۔ مارچ دو ہزار پندرہ سے ڈاکٹر روبینہ کو تنخواہ نہیں ملی۔ پی ایم ڈی سی کیجانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو زاتی حیثیت پر طلب کر کیا سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.