ڈیلی ویجز اساتذہ کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا ، تنخواہئیں ادا کی جا رہی ہیں طارق فضل چوہدری

،ڈیلی ویجز اساتذہ سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائیگا،سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب

جمعرات 21 جنوری 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینیٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا ، انکی تنخواہئیں ادا کی جا رہی ہیں ڈیلی ویجز اساتذہ سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ میں سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل ، محمد عثمان خان کاکڑاور ہدایت اﷲ کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کو تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں اسلام آباد میں 8076 اساتذہ مستقل ہیں جو سکولوں میں پڑھا رہے ہیں ، 1364 اساتذہ ڈیلی ویجز پر ہیں ان میں سے بھی کم لوگ احتجاج پر ہیں انکے مسائل کو میں نے خود سنا ہے کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا ہائیکورٹ کے فیصلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :