شہر و ملک کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں ادبی و ثقافتی محافل کیساتھ تصویری نمائشیں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں،سمیع الدین صدیقی

بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسے تمام اداروں اور افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہے جو شہر کے امیج کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، کمشنر کراچی

جمعرات 21 جنوری 2016 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ شہر و ملک کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں ادبی و ثقافتی محافل کے ساتھ ساتھ تصویری نمائشیں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسے تمام اداروں اور افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہے جو شہر کے امیج کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں اقوام متحدہ (انفارمیشن سینٹر اسلام آباد) اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن کے شعبہ کلچر کے اشتراک سے گیلری صادقین فریئر ہال میں تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اقوام متحدہ انفارمیشن سینٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر وٹوریو کماروٹا (Vittorio Cammarota)، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن رضا عباس رضوی، ڈائریکٹر کلچر طارق نصیر اور دیگر بھی موجود تھے نمائش میں پاکستانی عوام اور اقوام متحدہ کے عنوان سے انسانی کہانیوں کو بذریعہ فوٹوگرافی واضح کیا گیا ہے یہ نمائش روزانہ صبح دس بجے تا شام پانچ بجے تک ایک ہفتہ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے، جنہیں عوام الناس تک پہنچانے اور دنیا کو بتانے کیلئے مذکورہ تصویری نمائش بھی شامل ہے کراچی میں اس تصویری نمائش کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ عوام کے طرز زندگی اور انسانی مسائل سے جڑی بہت سی کہانیوں کو تصاویر کی مدد سے اجاگر کیا جاسکے اس موقع پر اقوام متحدہ انفارمیشن سینٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر وٹوریو کماروٹا (Vittorio Cammarota) نے کہا کہ 2015ء اقوام متحدہ کے قیام کی 70 سالہ تقریبات کا سال ہے اس حوالے سے تصویری نمائش کا اہتمام جس کا عنوان’’ ہم۔

اقوام عالم کے لوگ‘‘ ہے اقوام متحدہ کے شعبہ فوٹو گرافی کی جانب سے کیا گیا ہے ان تصاویر میں ان لوگوں کی عکاسی کی گئی ہے کہ جن کے لئے اقوام متحدہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دیتا ہے یہ نمائش اب تک جرمنی، جاپان اور پاکستان میں پیش کی جاچکی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ صحت، تعلیم، روزگار، قیام امن، نظم و نسق اور قانون کی بالا دستی، صنفی مساوات اور سماجی انصاف، غذائی تحفظ اور غذائیت، ثقافتی ورثہ، انسانی ہمدردی پر مبنی امدادسمیت دیگر شعبوں میں کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان تصاویر سے اقوام متحدہ کے مقاصد ، پچھلی سات دھائیوں میں انجام دی گئیں خدمات اور مسائل کو حل کرنے میں درپیش مشکلات کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :