وزیراعلیٰ سندھ کی سعودی قونصل جنرل فالح الارحیلی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 جنوری 2016 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو سعودی قونصل جنرل فالح الارحیلی سے سعودی قونصلیٹ میں ملاقات کی اور ان سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل کو سعودی عرب کے کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی بادشاہت کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی،وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقعہ پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مثالی ہیں اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کا سعودی عرب کی سر زمین سے محبت اور تقدس کا رشتہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعود کے دور میں سعودی عرب نے اپنی خارجہ پالیسی نہ صرف مستحکم کی ہے، بلکہ مسلم ممالک کی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی یوسف مستوئی اوروزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :