قومی اسمبلی میں اچانک اندھیرا چھاگیا،بجلی کے بریک ڈاؤن پر ایوان میں اپوزیشن کا ہنگامہ

گدو پاور پلانٹ کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا،اس سے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباداور گوجرانوالہ کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوئے،وفاقی وزیر پانی وبجلی کاایوان میں وضاحتی بیان

جمعرات 21 جنوری 2016 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) ملک کے بڑا ایوان قومی اسمبلی بھی بجلی کی لوڈشیدنگ کی زد سے بھی نہ بچ سکا ، اجلاس کی کارروائی کے دورا ن ہی اچانک ایوان میں اندھیرا چھاگیا جس پر ایوان میں اپوزیشن نے شور مچایا اور ہنگامہ آرائی کی جس پر وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گدو پاور پلانٹ کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جسکی وجہ سے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباداور گوجرانوالہ کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجلی کے جانے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف سے استفسار کیا کہ بجلی کیوں غائب ہوئی جس پر وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاکہ 3بجکر15منٹ پر گدو پاور پلانٹ کے ٹرانسفامر میں لگنے والی آف کی وجہ سے ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوگئے ہیں جن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں