دانشوروں اور ادیبوں کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت

جمعرات 21 جنوری 2016 21:14

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) دانشوروں اور ادیبوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان اکادمی ادبیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دانشوروں اور ادیبوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اصل نشانہ یونیورسٹی میں امن مشاعرہ تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان ادبیات پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے کہا کہ اسکالرز کی جانب سے ملک میں شروع کی گئی امن کوششوں کو دہشت گرد سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ قلم ہی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکالرز اور ادیب دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز ہمیشہ بلند کریں گے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔