وزیراعظم محمد نواز شریف کو اٹک قلعہ میں جرات مند اور بہادر انسان کے طور پر دیکھا، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد

وزیراعظم کی جیل کی تکالیف کی بات کی ہے، اگر میری بات کا غلط مطلب لیا گیا ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، خورشید شاہ

جمعرات 21 جنوری 2016 21:13

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو اٹک قلعہ میں ایک جرات مند اور بہادر انسان کے طور پر دیکھا، انہوں نے کبھی بزدلی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کے اظہار خیال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف جب تک اٹک قلعہ میں رہے، میں نے انہیں ایک جرات مند اور بہادر انسان پایا ہے۔

انہوں نے کبھی بزدلی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ وہاں بھی وہ یہی کہتے تھے کہ میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد یہی ہے کہ پاکستان دنیا کا عظیم ملک بن جائے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ میں نے تنقید نہیں کی ہے، میں نے وزیراعظم کی جیل کی تکالیف کی بات کی ہے۔ اگر میری بات کا غلط مطلب لیا گیا ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ میں نے یہ کہا ہے کہ ہم سیاستدان کن کن مصائب کا سامنا کر کے یہاں آئے ہیں۔