خیبر پختونخو ااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات کااجلاس
جمعرات 21 جنوری 2016 20:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں کا ایک اجلاس جمعرا ت کے روز ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمہرتاج روغانی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمن ،ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ نجمہ شاہین،یاسین خان خلیل ،منور خان ایڈوکیٹ اورشاہ حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے ایم پی اے مولانا لطف الرحمن کی تحریک استحقاق جومحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم سے متعلق تھی اورجس میں پی اراو کو ڈپوٹیشن پر محکمہ میں بھیجوانے کے حوالے سے امورشامل تھے کوزیربحث لایاگیا۔ کمیٹی نے محکمہ کے سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کیااورمذکورہ اہلکارکو ان کے ساتھ ڈپوٹیشن پررکھنے کے احکامات صادر کیے۔(جاری ہے)
اس طرح اراکین صوبائی اسمبلی قربان علی اورسید جعفرشاہ کی تحاریک استحقاق جوکہ پی اے سی کے حوالے سے ایک مقامی روزنامے کی خبر سے متعلق تھی کو بھی زیر غور لاکرنمٹادیاگیا۔
کمیٹی نے محکمہ صحت میں گریڈ 6 کے ملازم کی بھرتی سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی و جیہ الزمان کی تحریک استحقاق پرمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا ۔ اسی طرح کمیٹی نے ایم پی اے محموداحمد خان اور ایم پی اے نورسلیم ایڈوکیٹ کی تحا ریک استحقاق پرکاروائی بھی آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.