باچا خان یونیورسٹی پر حملہ علم کی شمع کو بجھانے کی ناکام سازش ہے ، ڈاکٹر امجد علی

جمعرات 21 جنوری 2016 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنا کرعلم کی روشنی کو مٹانے اورقوم کو اندھیروں اور جہالت کی طرف دھکیلنے کی مزموم کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ہماری سیکورٹی فورسز کے جرت مندانہ اقدامات کی بدولت انہیں اپنے مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے تمام طبقوں کو مشترکہ جدو جہد کرنی ہوگی۔ڈاکٹر امجد علی نے اپنے ایک بیان میں مذکورہ واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی غم اورافسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔