زری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائیگا، بینک دولت پاکستان

جمعرات 21 جنوری 2016 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) زری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بینک دولت پاکستان سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نومبر 2015ء میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء میں ترامیم کا نفاذ کیا گیا جس کے مطابق ایک زری پالیسی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس کی بنیادی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ زری پالیسی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے نظام الاوقات کا اعلان اس کے ارکان کی نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :