باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا ‘ داعش کا پاکستان میں کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں ‘ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ ملاقات جلد متوقع ہے ،امریکہ بار ے مشیر خارجہ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ‘ ایران اور سعودی عرب کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیاگیا ، چار ملکی رابطہ گروپ کا تیسرا اجلاس 6 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا ، ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے دونو ں ممالک کے تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعرات 21 جنوری 2016 19:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ‘ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کوئی نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں ‘ داعش کا پاکستان میں کوئی منظم نظام موجود نہیں ‘ امریکہ کے حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ‘ ایران اور سعودی عرب کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیاگیا ‘ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ تیسری میٹنگ 6 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی ‘ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ ملاقات جلد متوقع ہے۔(جاری ہے)
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے دونو ں ممالک کے تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے باچا خان یونیورسٹی پر بزدلانہ حملے کے بعد دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے قومی عزم مزید مضبوط ہو گا۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کوئی نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے دورہ سے دونوں ممالک نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے امریکہ کے حوالے سے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ‘ توانائی ‘ دفاع ‘ سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا گزشتہ دورہ امریکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کیا گیا تھا۔ کولیشن سپورٹ فنڈ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے امریکی حکام سے رابطہ میں ہیں۔ افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے چار ممالک کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں اور تیسری میٹنگ 6 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی۔ ایران کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایران کے پی فائیو پلس ون ممالک کے ساتھ معاہدہ کا خیر مقدم کیا تھا اب پلان آف ایکشن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت سمیت دو طرفہ مفادات کیلئے سود مند ثابت ہوں گی۔ افغانستان کے صدر کے ساتھ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد کے حوالے سے تمام ایشوز پر بات کی گئی تھی۔ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا تھا کہ افغانستان کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم روس کے دورہ کے دوران نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔ ایران پر پابندی اٹھنے سے پاکستان اور ایران کی تجارت بڑھانے کے حوالے سے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے بھارت سے رابطہ میں ہیں اور ملاقات جلد متوقع ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.