باچا خان یونیورسٹی واقعہ پرپوری قوم افسردہ ہیں،آفتاب شیرپاؤ
یونیورسٹی سانحہ کے دوران پارٹی کارکنوں نے امدادی کارروائیوں،غمزدہ خاندانوں کی مکمل داد رسی ، خون کے عطیات دیکر ثابت کردیا ہر کٹھن مرحلہ پر پختونوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، چیئرمین قومی وطن پارٹی
جمعرات 21 جنوری 2016 18:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ ان کی جماعت پختونوں کواس مشکل صورتحال میں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی اور باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے دوران پارٹی کارکنوں نے امدادی کارروائیوں،غم زدہ خاندانوں کی مکمل داد رسی اورخون کے عطیات دے کر ثابت کردیا کہ ہر کٹھن مرحلہ پر پختونوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی واقعہ پرپوری قوم افسردہ ہیں اور ان کی تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ چارسدہ واقعہ کسی المیہ سے کم نہیں اور اس اندوہناک گھڑی میں قومی وطن پارٹی متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں۔(جاری ہے)
آفتاب شیرپاؤ نے سانحہ چارسدہ کے دوران پارٹی معاونین خصوصی،ممبران اسمبلی، پارٹی کے ضلعی اور تحصیل ممبران،تحصیل ناظمین،ضلعی عہدیداران اور کارکنوں کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کرنا ہے اور اس المناک واقعہ میں پارٹی کارکنوں نے جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔
انھوں نے کہا کہ پختونوں اور پختون دھرتی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور اس ضمن میں پارٹی کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انھوں نے ایک بار پھر سانحہ کے شکار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.