خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں کا اہم اجلاس
جمعرات 21 جنوری 2016 18:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں کا ایک اجلاس جمعرا ت کے روز ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمہرتاج روغانی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمن ،ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ نجمہ شاہین،یاسین خان خلیل ،منور خان ایڈوکیٹ اورشاہ حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے ایم پی اے مولانا لطف الرحمن کی تحریک استحقاق جومحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم سے متعلق تھی اورجس میں پی اراو کو ڈپوٹیشن پر محکمہ میں بھیجوانے کے حوالے سے امورشامل تھے کوزیربحث لایاگیا۔ کمیٹی نے محکمہ کے سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کیااورمذکورہ اہلکارکو ان کے ساتھ ڈپوٹیشن پررکھنے کے احکامات صادر کیے۔(جاری ہے)
اس طرح اراکین صوبائی اسمبلی قربان علی اورسید جعفرشاہ کی تحاریک استحقاق جوکہ پی اے سی کے حوالے سے ایک مقامی روزنامے کی خبر سے متعلق تھی کو بھی زیر غور لاکرنمٹادیاگیا۔
کمیٹی نے محکمہ صحت میں گریڈ 6 کے ملازم کی بھرتی سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی و جیہ الزمان کی تحریک استحقاق پرمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا ۔ اسی طرح کمیٹی نے ایم پی اے محموداحمد خان اور ایم پی اے نورسلیم ایڈوکیٹ کی تحا ریک استحقاق پرکاروائی بھی آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.