حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا ٗآرمی چیف کا افغان صدر ٗ چیف ایگزیکٹو اور اتحادی افواج کے کمانڈر کو ٹیلیفون ،حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں موجود تھیں ٗ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے ٗ جنرل راحیل شریف
جمعرات 21 جنوری 2016 18:18
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی ٗ چیف ایگزیکٹو عبد اﷲ عبد اﷲ اور اتحادی افواج کے کمانڈر کو ٹیلیفون کر کے چار سدہ حملہ کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا ٗ حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں موجود تھیں ٗ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے ۔
جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا تھا اپنے بیان میں پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ چار سدہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا ایک فرد افغان موبائل فون کے ذریعے حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کر رہا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.