ایک ہفتے کے دوران بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ،گڈو تھرمل پاورہاؤس کے گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمرمیں آگ لگنے سے بیشترعلاقے بجلی سے محروم
بجلی کا بریک ڈاؤن 500کے وی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمرپی تھری میں آگ لگنے سے ہوا، آگ پر فوری قابو پاکربحالی کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ‘ وزیر پانی وبجلی
جمعرات 21 جنوری 2016 18:11
اسلا م آباد/لاہور/پشاور/میر پور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ملک میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کے دوسرے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اور آزاد کشمیر کے بیشتر حصے بجلی سے محروم ہوگئے، بجلی کا بریک ڈاؤن گڈو تھرمل پاورہاؤس کے500کے وی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمرپی تھری میں آگ لگنے سے ہوا،بجلی کی مسلسل گھنٹوں بندش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ گڈوتھرمل پاورہاؤس کے500 کے وی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے منگلا، تربیلا اور غازی بروتھا کے ہائیڈرو اور تھرمل پاور یونٹس سے بجلی کی پیداوار بھی بند ہوگئی۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختوانخواہاور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔(جاری ہے)
بریک ڈاؤن کے فوری بعد بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے ۔
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن گڈو تھرمل پاورہاؤس کے500کے وی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمرپی تھری میں آگ لگنے سے ہوا، آگ پر فوری قابو پاکر بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کئے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کام مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گڈوپاوراسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث نارتھ زون میں بجلی بند ہو ئی جس سے تربیلا،منگلا،غازی بروتھا پاوراسٹیشنز بھی ٹرپ کرگئے ۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے قومی اسمبلی کا ایوان بھی تاریکی میں ڈوب گیاجس پراپوزیشن اراکین نے بجلی کی معطلی پر شور شرابا کیا تاہم بعد ازاں متبادل نظام کے ذریعے بجلی بحال کر لی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران چند لمحوں کے لئے بجلی جانے کا معاملے کی اسپیکر قومی اسمبلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ۔وزارت پانی و بجلی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گدو تھرمل پاور پلانٹ کے مقام پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ سسٹم کی 500 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع ،خیبر پختوانخواہ اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے جس سے شدید مشکلات درپیش رہیں۔رواں ماہ 15 جنوری کو بھی صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ملک کا 70 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا جبکہ 15 سے زائد پاور پلانٹس بھی بند ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.