نہتے طلباء اور شہریوں پر حملہ کرنیوالوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا‘ رفیق تارڑ
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے بچوں کو حصول تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں میں آنے سے نہیں روک سکتے ‘ سابق صدر
جمعرات 21 جنوری 2016 18:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے باچا خان یونیورسٹی،چارسدہ پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نہتے طلباء اور شہریوں پر حملہ کرنیوالوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا۔دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ حملے ہمارے بچوں کو حصول تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں میں آنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔(جاری ہے)
محمد رفیق تارڑ نے تعزیتی بیان میں شہداء کے ورثاء سے ا ظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔
اﷲ تعالیٰ انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ دریں اثناء ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں مطالعاتی دورہ کرنیوالے طلبہ نے باچا خان یونیورسٹی پر ہونیوالے حملہ میں شہید ہوجانیوالے پروفیسر اور طلبہ کی ا رواح کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.