پوئپاکا بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تربیت اور آگاہی کیلئے "آگاہی مہم " شروع کرنے کا اعلان
مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، چوہدری محمد افضل
جمعرات 21 جنوری 2016 17:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا) اور انٹر نیشل لیبر آرگنائزیشن ((ILOنے روزگار کے لئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تربیت اور آگاہی کیلئے بڑے پیمانے پر "آگاہی مہم " شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت سے لائسنس یافتہ مین پاور پروموٹرز کو بھی آگاہی مہم کا حصہ بناتے ہوئے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیمینارز اور ورکشاپس میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پوئپا سنٹرل آفس اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔(جاری ہے)
میٹنگ میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا)کے مرکزی چئیرمین چوہدری محمد افضل، سینئر وائس چئرمین سرفراز ظہور چیمہ، وائس چئرمین محمد افضل وڑائچ ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبرمیکائل خان بنگش، زونل کمیٹی ممبر احمد علی صدیقی جبکہ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن آرگنائزیشن کی طرف سے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ساوُتھ ایشیا لیبر ما ئیگریشن گورنس پروجیکٹ مس انااینگبلوم اور نیشنل پروگرام آفیسر سعدیہ حمید نے شرکت کی۔
چئرمین چوہدری محمد افضل نے بتایا کہ ہمارا سب سے بڑا مقصد پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروموٹرز کی تربیت اور معلومات کے لئے موثر اور منظم پروگرام کا اجراء کیا جائے گا۔جسمیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔آئی ایل او کی نمائندہ مس انا اور سعدیہ حمید نے کہا کہ پوئپا کے تعاون سے پاکستانی لائسنس یافتہ پروموٹرز کو ہر طرح کی تکنیکی اور تربیتی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس سلسلہ میں تھرڈ ورلڈ مما لک جہاں سے افرادی قوت دوسرے ممالک میں بھیجی جا رہی ہے ان کی نمائندہ تنظیموں سے بھی ان کے رابطے کرائے جائیں گے۔ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر میں مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افرادی قوت مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں ترقی کیلئے بھرپور معاون و ممدو ثابت ہو رہی ہے جس میں پ پوئپا کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے مرکزی چیرمین پوئپا کو آئی ایل او کی طرف سے ہر طرح کے مالی اور تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.