رواں مالی سال میں تمام رعایتی ایس آر اوز واپس لے لئے جائیں گے،ایف بی آر

مالی سال 2015-16 کے ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ، ریونیو میں بھی بڑھ جائے گا،ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال

جمعرات 21 جنوری 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں تمام رعایتی ایس آر اوز واپس لے لئے جائیں گے اور ایف بی آر مالی سال 2015-16 کے ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا اور پاکستان میں ٹیکس گزار بڑھنے سے ریونیو میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ان کا کہنا تھا کہ رعایتی اور بے نامی ایس آر اوز کو واپس لینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور نئے بجٹ سے پہلے رعایتی ایس آر اوز ختم کردیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف حاصل کرنے میں باآسانی کامیاب ہو جائے گا اور ریونیو اکٹھا کرین کے نظام کو بھی موثر کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور ٹیکس ادائیگی سے پاکستانی عوام اور ملک دونوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے بتایا کہ اندازے کے مطابق اس وقت 22 لاکھ تاجر ٹیکس ادا نہیں کرتے اور ان کو ٹیکس ادائیگی کی طرف رائیگاں کرنے کے لئے سکیم کو لانا ضروری تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ مہینوں مذاکرات کے بعد اس سکیم پر آمادگی ہوئی ہے اور اس سے تاجر برادری اور حکومت دونوں کے لئے فائدہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رعایتی ایس آر اوز کے ذریعے مختلف شعبوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے اور گزشتہ دو سال میں 225 ارب روپے کے ایس آر اوز واپس لئے جا چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی بجٹ 2016 سے پہلے تمام رعایتی ایس آر اوز واپس لئے جائیں گے اور ٹی کس اکٹھا کرنے کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں رعایتی ایس آر اوز سے ریونیو میں اضافہ ہو گا اور ملکی ترقی کے لئے معاشی حالت مستحکم ہونا ضروری ہے