Live Updates

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کے لئے 250 بلین کے فنڈز جاری کر دیئے

جیتنے کے باوجود ایک فندز بھی جاری نہیں کیا گیا جبکہ ہارنے والے امیدواروں کو فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں ، رکن اسمبلی تحریک انصاف

جمعرات 21 جنوری 2016 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) مالیاتی مجبوریوں کے باوجود پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کر کے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے 250 ملین کے فنڈز جاری کر دیئے میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے حلقہ این اے 56 کے لئے 250 ملین کے فنڈز جاری کئے لیکن حلقہ این اے 55 کے لئے روک جانے والے فنڈز کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کے بجٹ میں بھی 15 فیصد کمی کر دی ۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے کہا ہے کہ وہ سادگی اختیار کرے لیکن اس نے خود سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کے حلقے میں این اے 56 میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)اسے حلقے سے مستقبل میں کامیابی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز بہا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن بطور رکن پنجاب اسمبلی ہونے کے ناطے سے انہوں نے ابھی تو کوئی فنڈز وصول نہیں کیا لیکن اس کے برعکس گزشتہ عام انتخابات میں ہارنے والے لوگ پنجاب حکومت سے فندز وصول کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی نے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا لیکن ایک منتخب نمائندے کو پنجاب حکومت حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا اس حوالے سے جب سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعو ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کر ے گی جبکہ نئے منصوبوں کا آغاز آئندہ سال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کے باوجود ہم اور مسلم لیگ(ن) کام پر یقین رکھتی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات