دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے اسپتال شریف میڈیکل سٹی کی مین کینٹین غلاظت کے سبب سیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 17:20

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔۔

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : ”دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت“ ہم نے سنا تو بہت لیکن اس کا عملی مظاہرہ تب سامنے آیا جب یوم ھٰذا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم نواز شریف کے اسپتال شریف میڈیکل سٹی پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے نتیجے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اسپتال کی مین کینٹین کا جائزہ لیا جہاں سے گلے سڑی سبزیاں ، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش، غیر قانونی طور پر ذبح کئے گئے جانور، کاکرکوچ اور چوہے بھی بر آمد ہوئے ۔

کینٹین کے کچن کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے اسپتال کی مین کینٹین کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ لیکن یہاں ایک سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اپنے اسپتال میں ہی لوگوں کو کیا کچھ کھلایا جا رہا تھا اس سے ہماری عوام تو ناواقف تھی ہی لیکن اب اس کے بعد میاں نواز شریف کو اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی لینے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر میاں نواز شریف کو خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :