باچا خان یونیورسٹی حملے جام شہادت نوش کرنے والے یونیورسٹی ملازم فخر عالم سپرد خاک

جمعرات 21 جنوری 2016 17:18

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں سب سے پہلے جام شہادت نوش کرنے والے یونیورسٹی ملازم فخر عالم کی نماز جنازہ شہباز گڑھی چارسدہ میں ادا کر دی گئی ہے اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں سب سے پہلے شہید ہونے والے فخر عالم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا ہے انکی نماز جنازہ شہباز گھڑی چارسدہ میں ادا کی گئی ہے جس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

فخر عال یونیورسٹی کے ہاسٹل میں تعینات تھا اور دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں سب سے پہلے وہ شہید ہوا تھا کیوں کے اس نے دہشت گردوں کو اندر داخلے سے روکنے کی کوشش کی تھی ، فخر عالم کے والد نے تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے فخر عالم نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا اس سے ساری قوم بلخصو ص ہمارے رشتہ داروں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں ، یہ ایک فخر عالم اس وطن کی مٹی پر قربان ہوا ہے دس بیٹے بھی قربان ہو جائیں تو فخر محسوس کروں گا ،جدائی کا غم تو ہے مگر فخر نے قوم کے مستقبل کے لیے اپنی جان دی اس پر مجھے فخر ہے کہ میں شہید کا باپ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :