باچاخان یونیورسٹی، دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بم ڈسپوزل سکوارڈ کی ابتدائی رپورٹ جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 17:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بم ڈسپوزل سکوارڈ نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل سکوارڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے خودکش جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی یونیورسٹی میں حملے کے وقت 3سے4دھماکے کیے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے 4کلاشنکوف بھی برآمد ہو ئی ہیں ، رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال دوموبائل فون بھی جائے وقوعہ سے برآمد ہوئے ہیں اور فون نمبر کی فہرستیں بھی ۔