انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے عملہ کا اپنے ایک ساتھی سٹینو گرافر محمد ارمان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

جمعرات 21 جنوری 2016 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے عملہ نے اپنے ایک ساتھی سٹینو گرافر محمد ارمان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔

(جاری ہے)

سٹینو گرافر محمد ارمان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنے گھر سے انسداد دہشت گردی کی عدالت جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سٹینو گرافر کو ایک کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لے کر مزید تفتیشی کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ احتجاجی عملے نے اپنے ساتھی سٹینو گرافر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :