دنیا کے سب سے بہترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان 56 نمبر پر
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 17:00
امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : دنیا کے بہترین قرار دئے جانے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان 56 ویں نمبر پر آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کیے گئے ایک سروے میں جرمنی کو دنیا بھر میں سب سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ سروے میں کینیڈا کو دوسرے، برطانیہ کو تیسرے جبکہ امریکہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں بھارت کا اس فہرست میں 22 واں نمبر ہے۔ مذکورہ سروے یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی جانب سے کروایا گیا جس میں 60 ممالک کو 24 مختلف زمروں کے مطابق رینک کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اثر و رسوخ اور پاور کے اعتبار سے امریکہ کو پہلا ملک قرار دیا گیا ہے، سویڈن کو ٹاپ مقامات کے تحت رہنے ، شہریت حاصل کرنے ، بچوں کی پرورش اور سبزے کے اعتبار سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
دوسری رینکنگ میں برازیل کو ایڈونچر، فرانس کو ثقافتی اثرو رسوخ، جرمنی کو کاروباری اور تجاری ، کینیڈا کو کوالٹی لائف، اٹلی کو ورثے اور انڈیا کو آئندہ کی معیشت کے اعتبار سے بہترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ تاہم جرمنی کو ان سب میں سب سے اوپر کا مقام حاصل رہا۔ ان تمام 60 ممالک کو ان کی معیشت ،بزنس اور کوالٹی آف لائف کے اعتبار سے 60 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.