رینجرزوپولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے جب کہ اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پرچھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحے سمیت دستی بم ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ملزمان کو فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد ، عائشہ منزل ، موچکو ، ملیر ، نیلم کالونی ، پاک کالونی، لیاری اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں ٹارگٹ کلر بھتہ خور ، اشتہاری اور مفرور شامل ہیں جب کہ 7 کا تعلق کالعدم اور 4 کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔