افغانستان کے سب سے بڑے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایا

پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ثبوت اکٹھے کرلیے ‘ذرائع

جمعرات 21 جنوری 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) افغانستان کے سب سے بڑے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایاپاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ثبوت اکٹھے کرلیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی ” نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل جو افغان صدر کے پاکستان کے دورے پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے انہوں نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرایا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو سابق این ڈی ایس چیف کے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے رحمت اللہ نبیل کو افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ نے پاکستان میں حملے کیلئے ٹاسک دیا تھا جس پر انہوں نے حملے کیلئے ملا عمر منصور سے حملہ آور مانگے جبکہ معاوضہ بھی انہوں نے ہی طے کیا۔سابق این ڈی ایس چیف افغانستا ن میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ پر کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں جبکہ ان کے بھارتی قونصلیٹ کے ساتھ بھی قریبی مراسم ہیں۔