کراچی میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ، حب ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول سے نیچے گر گئی

20روز میں بارش نہ ہوئی تو کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی بند ہو جائے گی

جمعرات 21 جنوری 2016 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) کراچی میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ، حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے گر گئی ، 20روز میں بارش نہ ہوئی تو کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی بند ہو جائے گی۔تفصیلات مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے آ گئی ہے،جس سے کراچی میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگر20دن تک بارش نہ ہوئی تو کراچی کے عوام کو پانی کی سپلائی بند ہو جائے گا۔دوسری طرف تھر پار اور اس سے ملحقہ علاقے شدید ترین غذائی قلت اور پانی کے بحران سے نبردآزما ہیں۔2011سے تھر پار کو قحط سالی ، غذائی قلت اور پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ تھر میں رواں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔وہاں روزانہ ماؤں کی گودیں اْجڑ رہی ہیں۔ تھر اور عمر کوٹ میں مجموعی طور پر اب تک 107 بچے دم توڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :