سانگھڑ، کھپرو میں جعلی عامل نے بربریت اور ظلم کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے8سالہ بچی کو آگ میں ڈال دیا

جمعرات 21 جنوری 2016 16:09

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں جعلی عامل نے بربریت اور ظلم کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے8سالہ بچی کو آگ میں ڈال دیا، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سانگھڑ میں جعلی عامل نے 8سالہ بچی کو آگ میں ڈال دیا جس سے بچی شدید جھلس گئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی عامل نے ’جن ‘نکالنے کے لئے بچی کوآگ لگائی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت نازک ہے اور وہ شدید جھلسی ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ جعلی عامل فرار ہو گیا ۔