چارسدہ حملے میں سابق این ڈی ایس چیف کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 15:50

چارسدہ حملے میں سابق این ڈی ایس چیف کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت مل ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء): گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں سابق این ڈی ایس چیف کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حملے میں سابق این ڈی ایس چیف کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے افغانستان کے سابق انٹیلی جنس افسر نے معاونت کی جبکہ حملے کے لیے بھارتی قونصلیٹ نے انٹیلی جنس آفیسر کو ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

سابق این ڈی ایس چیف نے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عمر منصور سے حملہ آور طلب کیے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے لیے معاوضہ بھی سابق این ڈی ایس چیف ہی نے طے کیا۔ سابق این ڈی ایس چیف افغانستان میں موجود ملا فضل اللہ کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں۔ یہ تمام معلومات اکٹھا کر ی گئی ہیں جبکہ آئندہ چند روز تک یہ معلومات افغان حکومت کو فراہم کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ وہی این ڈی ایس چیف ہیں جنہوں نے افغان صدر کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔