ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کا باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10لاکھ کا اعلان

جمعرات 21 جنوری 2016 15:20

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی پی او چارسدہ نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے میں تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10لاکھ انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے پاس اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات ہوں وہ ہمیں فراہم کرے،تحقیقات میں مدد کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔