نیب راولپنڈی نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں 2 ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا

تینوں ملزمان کا احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے 29 جنوری تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا

جمعرات 21 جنوری 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) نیب راولپنڈی نے ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اسلام آباد فراڈ کیس میں 2 ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے ڈی ایچ اے ون رینچز پروجیکٹ میں مبینہ طور پر فراڈ کرنے کے الزام میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کرنل (ر) صباحت قدیر بٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگڈیئر (ر) جاوید اقبال اور الیشیم ہولڈنگز پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم اسلم کو گرفتار کیا۔

گرفتار کے گئے تمام افسران پر اختیارات کا غلط استعمال اور ڈی ایچ اے اسلام آباد کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس کو غیر قانونی طور پر بیچ کر ایک ارب 80 کروڑ روپے کی رقم خورد برد کرنے کا الزام ہے۔ ۔گرفتاری کے بعد نیب حکام نے تینوں ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے 29 جنوری تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :