سپریم کورٹ نے این اے 153 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا
ایک شخص ایف اے کئے بغیر بی اے اور ایم اے کیسے کر سکتا ہے؟ جعلی ڈگری کی قانون سازی کا مطلب ہے کہ پڑھے لکھے لوگ اسمبلی میں آئیں،چیف جسٹس
جمعرات 21 جنوری 2016 15:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153ملتان میں جعلی ڈگری کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ایف اے کئے بغیر بی اے اور ایم اے کیسے کر سکتا ہے؟ جعلی ڈگری کی قانون سازی کا مطلب ہے کہ پڑھے لکھے لوگ اسمبلی میں آئیں۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دیوان عاشق کی این اے 153 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دیوان عاشق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، دیوان عاشق پر جعلی ڈگری اور اثاثہ جات چھپانے کا الزام تھا، جس پر الیکشن ٹربیونل نے دیوان عاشق کو حلقہ این اے 153 ملتان سے نا اہل قرار دے دیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.