پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا،شیخ رشید

جمعرات 21 جنوری 2016 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا سکیورٹی فورسز اکیلے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا سکیورٹی فورسز اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک پوری قوم دہشتگردی کیخلاف باہر نہیں آئے گی اس وقت تک دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی

متعلقہ عنوان :