کراچی میں رینجرزوپولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپوں سے 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) قانون نافذکرنے والے اداروں نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکارروائیوں میں45 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد ، عائشہ منزل ، موچکو ، ملیر ، نیلم کالونی ، پاک کالونی، لیاری اور دیگر علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پرچھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحے سمیت دستی بم ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں ٹارگٹ کلر بھتہ خور ، اشتہاری اور مفرور شامل ہیں جب کہ 7 کا تعلق کالعدم اور 4 کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :