کیلیفورنیا کے سمندر میں ڈوبنے والی سانتاکروز یونیورسٹی کی پاکستانی نژاد طلبہ تاحال لاپتہ

کوسٹ گارڈز کی کوششوں کے باوجود دوسرے روز بھی لاش نہ مل سکی

جمعرات 21 جنوری 2016 14:43

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) کیلیفورنیا کے سمندر میں ڈوبنے والی سانتاکروز یونیورسٹی کی پاکستانی نژاد طلبہ تاحال لاپتہ،کوسٹ گارڈز کی کوششوں کے باوجود دوسرے روز بھی لاش نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شیریں احسان کالج گروپ کے ساتھ پکنک منانے ساحل سمندر پر گئی تھی مگر بے رحم موجود کی نذر ہو گئی، تاہم شیریں احسان کی لاش کی تلاش کیلئے کیلیفورنیا کے کوسٹ گارڈز مسلسل دوسرے روز بھی کوششیں کرتے رہے لیکن ابھی تک طلبہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔شیریں احسان کے رشتہ دار بھی اس موقع پر ساحل سمندر پر موجود رہے۔