بچوں سے جبری مشقت پربھٹہ ما لک اور مینجرز کے خلا ف مقد مہ درج

جمعرات 21 جنوری 2016 14:38

سیالکوٹ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے چھاپے مار کربچوں سے مشقت کروانے پر بھٹہ مالک سمیت 2 بھٹوں کے مینجرز گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے گز شتہ روزموضع کوبے چک میں واقع 3 بھٹوں اور دفاتر کوچائلڈ لیبر ایکٹ 2016ء کے خلاف ورزی کی پاداش میں سربمہر کردیا اور بھٹوں کے مالک محمد نواز، مینجر مشرف علی اور محمد ایوب کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف بچوں سے مشقت لینے کی پاداش مقدمات درج کرلئے ۔