پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ:بھارتی تفتیشی ادارے کا ایس پی سویندر سنگھ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے

این آئی اے نے سویندر سنگھ کے نفسیاتی معائنے کی تجویز دیدی،بھارتی وزارت داخلہ نے واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانے کیلئے ایس پی بے گناہ قرار دیدیا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:17

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پٹھان کوٹ میں بھارتی ائیر فورس کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے نے ایس پی گورداس پور سلویندر سنگھ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جبکہ ایس پی سلویندر سنگھ کے نفسیاتی ٹیسٹ بھی کروانے کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ان کے اس واقعہ سے کتنے قریبی تعلقات تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے گورداس پور اور امرتسر میں واقعہ متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں ،این آئی اے کی جانب سے تازہ کارروائیاں ان رپورٹس کی بنیاد پر کی گئیں ہیں کہ پنجاب پولیس کے سینئر عہدیدار سلویندر سنگھ نے 2 روزہ ڈی ٹیکٹر ٹیسٹ کے دوران پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے جھوٹ کا سہارا لیا ہے جس کے بعد ان کے نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا ہے،ان ٹیسٹوں میں ماہرین ان کے نفسیاتی جائزے اور سکنات کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گے ،رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے سلویندر سنگھ کے نفسیاتی معائنے کیلئے پینل بھی تشکیل دے دیا ہے ،ادھربھارتی میڈیا رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ سلویندر سنگھ نے ڈی ٹیکٹر ٹیسٹ میں کہا ہے کہ ان کا خانساماں اور دوست واقعہ کے دوران ان کے ہمراہ نہیں تھے وہ درگاہ پنج پیر گئے ہوئے تھے تاہم ڈی ٹیکٹر ٹیسٹ کے دوران ثابت ہوا ہے کہ یہ لوگ ان کے ساتھ ہی تھے ،این آئی اے اگر سلویندر سنگھ کے حوالے سے کچھ ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں ان کا کیس سپیشل ایجنسیز نارکوٹکس بیورو کو بھیجا جائیگا جو ان کے خلاف تحقیقات کریں گی،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی یہ کوشش ہے کہ سینئر پولیس عہدیدار کو بے قصور قرار دیکر اس واقعہ کے تمام محرکات پڑوسی ملک کی جانب موڑے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :